5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

سرگودہا (بیورو چیف) مقبوضہ کشمیر کے بھارتی فوجی محاصرے کو چھ سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سرگودہا نے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی یومِ استحصال کی مناسبت سے ضلعی سطح پر عوامی شرکت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے تفصیلی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر مرکزی تقریب 5 اگست صبح 9 بجے سرگودہا آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی جس میں پرچم کشائی، کشمیریوں سے یکجہتی، سیمینار اور ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں شجرکاری مہم بھی چلائی جائے گی جس کی نگرانی ڈی جی پی ایچ اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں