3نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے نقدی ،موٹر سائیکل چھین لیا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر278ج ب کامحمد رضوان اپنی موٹر سائیکل نمبر5335پر سوارگائوں کے قریب جا رہاتھاکہ اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے موٹر سائیکل،قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔چک نمبر 417ج ب کے آصف معین کی موٹر سائیکل نمبری7887ایف ڈی کے گرین ٹائون گوجرہ سے چوروں نے چوری کر لی۔راولپنڈی کا تنویر عباس اپنی کار نمبر641اے آر سی چک نمبر334ج ب اڈا چراغ آباد کے قریب کھڑی کر کے کھانا کھانے کیلئے ہوٹل میں گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چوروں نے اس کی کارچوری کر لی۔اور فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر ،سٹی اور نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں