ہر جائز مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے دوسرے روز بھی شہریوں کے مسائل سنے گئے اور انکے حل کے لیے عملی اقداما ت کیے گئے۔ یہ کچہریاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی تمام تحصیلوں میں منعقد ہوئیں۔مرکزی کھلی کچہری ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوئی جہاں ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری کارروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری، قانون گو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی سمیت مکمل ریونیو عملہ موجود رہا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل سن کر ان کا فوری حل فراہم کرنا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر فیصلے کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر جائز مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عوامی خدمت کے اس سلسلے کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں