حالات کی ستائی خاتون نے خودکشی کرلی،نوجوان نے سر میں کلہاڑی مار کر لہولہان کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ جبکہ نوجوان نے سر میں کلہاڑی مار کر خود کو لہولہان کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کی رہائشی 30 سالہ طاہرہ بی بی زوجہ غفور نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ کینال کالونی کے 31سالہ نوجوان ذیشان کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر سر میں کلہاڑی مار کر خود کو لہولہان کر لیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں