چار سالہ بچے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید،1لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج احمد نواز خان نے 4سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عمر قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی، استغاثہ کیمطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ 619 گ ب میں اوباش ملزم صدی احمد نے محنت کش علی احمد کے چار سالہ بیٹے زین کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم صدی احمد کو گرفتار کرکے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم صدی احمد کو عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں