لاہور( بیو رو چیف )محکمہ ایکسائز کی جانب سے 5مرلہ گھروں کی ٹیکس چھوٹ میں بے ضابطگیوں کاانکشاف، پانچ مرلہ گھروں کو دی گئی ٹیکس ایگزمپشن میں سنگین بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ 13کروڑ 65لاکھ کی ٹیکس چھوٹ مشتبہ قرار دی گئی، کئی غیر مستحق افراد کو 5مرلہ گھروں کی آڑ میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دی گئی.آڈٹ رپورٹ رپورٹ کے مطابق چھوٹ کے کیسز میں کئی گھروں کا رقبہ 5مرلہ سے زائد نکلا، بعض کیسز میں ایگزمپشن کیلئے درکار دستاویزات ہی موجود نہ تھیں۔پراپرٹی کی جانچ پڑتال اور فیلڈ ویری فکیشن کے بغیر چھوٹ دے دی گئی، افسران کی مبینہ ملی بھگت ،غفلت سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ محکمہ ایکسائز کو فوری ریکوری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی، پنجاب اسمبلی میں جمع آڈٹ رپورٹ میں شفافیت یقینی بنانے کی سفارش کی گئی۔



