پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں

پشاور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے 5اگست کو ہونے والا احتجاج کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں شریک پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ 5اگست کو بھر پور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، احتجاج کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، پشاور میں5اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریلی حیات آباد ٹول پلازے سے شروع ہوگی،جو رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے قلعہ بالا حصار تک آئے گی، ریلی میں مختلف علاقوں کے ورکرز کو بھی شریک ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے، ریلی شام 4بجے کے بعد شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں