نوجوان نے دوست کو گردہ عطیہ کر دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی نوجوان شاکر العتیبی نے اپنے دوست کو گردہ عطیہ کر کے دوستی اور انسانی ہمدردی کی ایک مثال قائم کر دی۔سعودی نوجوان کا دوست برسوں سے گردے کے امراض کا شکار تھا۔ اسے گردہ عطیہ کرنے والے کی شناخت کا علم نہیں تھا۔ جسے اس نے زندگی بھر کا دوست قرار دیا۔شاکر العتیبی کو اپنے دوست فہد کی خرابی صحت کا پتہ چلا تو اس نے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔سعودی نوجوان نے بتایا کہ فہد سے تقریبا 17برس سے دوستی ہے۔ بیماری کا پتہ چلا تو خاموشی سے ضروری ٹیسٹ کرائے اور رزلٹ میچ ہونے پر گردہ عطیہ کر دیا۔سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مطابق سعودی عرب میں گردہ عطیہ کرنے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال گردے کے عطیات کی تعداد ایک ہزار 284تک پہنچ گئی۔ جگر کے عطیات کی تعداد 422ریکارڈ کی گئی۔سعودی عرب اعضا کے عطیات کے انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبرپر ہے۔ عطیہ دینے والوں کی تعداد میں 2023کے مقابلہ میں گزشتہ برس 4.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024میں تقریبار ایک ہزار 706ٹرانسپلانٹس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں