شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آسان ترین طریقہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )اگر آپ کے قومی شناختی کارڈ (CNIC)کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان نہ ہوں۔ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کی تجدید (Renewal) کا عمل نہایت آسان بنا دیا گیا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔ اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔ مطلوبہ دستاویزات کے مطابق سمارٹ شناختی کارڈ کیلئے اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں۔پہلا مرحلے میں ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ دوسرا مرحلے میں باری آنے پر کانٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کروائیں۔ تیسرا مرحلے میں اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں۔ چوتھا مرحلے میں ڈیٹا انٹری کے بعد آفس انچارج درخواست کی منظوری دے گا۔ اگر آفس انچارج ضرورت محسوس کرے تو درخواست ہندہ سے اس کے خاندان کے بارے میں کچھ سوالات کر سکتا ہے جس کے ٹھیک جوابات دینا لازمی ہیاور پانچواں مرحلے میں درخواست منطور ہونے پر آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام موصول ہوگا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے ہے اور ڈلیوری 7 دن میں ہوگی، ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے اور ڈلیوری 15 دن میں جبکہ نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے اور ڈلیوری 30 دن کے اندر ہوگی۔ اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے شناختی کارڈ وصول کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں