پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملاوٹ کرنیوالوں کو جرمانے

چنیوٹ(نامہ نگار)ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور گردونواح میں کریک ڈان کیا اوراشیائیضروریہ کیمعیارکوجانچنیکے لئیفوڈسیفٹی ٹیموں نے 89انسپکشنز کیں۔قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 50ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔دوران معائنہ کریانہ سٹور سے 2 کلو ممنو ع چائنا سالٹ برآمد کر کے تلف کیا گیا،فوڈ پوائنٹس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں