منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گیس مافیا کے سامنے سرکاری ادارے بے بس۔گیس ما فیانے کھلی گیس 340روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 3 ہزار سے 32سو کا فروخت ہو رہا ہے اوگرا کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ناممکن۔کھلی گیس فروخت کرنے والا مافیا انتظامیہ سے بھی طاقت ور ہو چکا ہے اوگرا کی جانب سے ماہ اگست کیلئے 11کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541 روپے اور کھلے گیس کا ریٹ 215 روپے فی کلو مقرر کیا ہے منڈی صادق گنج میں کھلی گیس کا کاروبار کرنے والے مافیا نے اپنی مرضی کے ریٹس شہریوں پر مسلط کر دئیے ہیں کھلی گیس 215روپے کی بجائے 340روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 2541 کی بجائے 3000سے 3200 روپے میں فرو خت کیا جا رہا ہے گردونواح کے دیہاتوں میں کھلی گیس 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے سول ڈیفنس اور پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کے اختیارات رکھنے والے افسران دفاتر تک محدود اور فرضی کاروائیوں سیسب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے اگر کبھی کسی افسر نے آنا بھی ہو تو اس کی پہلے سے اطلاع کر دی جاتی ہے جس پر گیس مافیا پہلے ہی دوکانیں بند کر دیتی ہیجس سے شہریوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے محمد عمران ناصر احمد اور جاوید علی کا کہنا ہے کہ جو انتظامیہ صرف ایک گیس کا ریٹ کنٹرول نہیں رکھ سکتی اس سے مصنوعی مہنگائی کیا کنٹرول ہو گی اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے گیس کی سرکاری نرخوں پرفروخت کو یقینی بنائیں۔




