پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے نئے دور کا آغاز ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خزانہ ، اُن کی پوری معاشی ٹیم اور خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششو ں کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس معاہد ہ سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف شعبوں میں باہمی شراکت داری بھی مزید بڑھے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس معاہدہ سے دونوں ممالک تجارتی محصولا ت میں کمی، توانائی، آئی ٹی ، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس معاہدے کو خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبہ کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیا جس سے ٹیرف میں کمی سے امریکہ کیلئے بھی پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں