مساجد اللہ کا گھر اور دین کی خدمت کا مرکز ہوتی ہیں

گوجرہ ( نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عبد الرشید حجازی نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کا گھر اور اللہ کے دین کی خدمت کا مرکز ہوتی ہیں۔ مسجدیں نہ صرف عبادت کا مرکز بلکہ علم و عمل، اصلاح معاشرہ، دعوت دین کا روشن چراغ، ایک مشن، ایک دعوت ہوتی ہے۔ جو قیامت تک خیر بانٹتی رہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 299 ج ب گوجرہ میں مولانا نیاز الٰہی گورسی کی نگرانی میں نئی تعمیر ہونے والی جامع مسجد خاتم النبیین اہلحدیث کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے عہدیداران مولانا عبد القادر عثمان، حافظ محمد اسلم جٹ، چوہدری خالد بھٹہ، میاں محمد افضل، محمد ریاض ، مولانا شریف گجر، محمد طیب ، سابق ضلعی امیر حافظ محمد عالمگیر، پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرہ کے صدر چوہدری غلام رسول گجر و عمائدین علاقہ، علماء کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے کہا کہ مساجد اللہ کے شعائر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں