سگریٹ پینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

صفدرآباد(نامہ نگار)سگریٹ نوشی کو کوئی شریف آدمی پسند نہیں کرتا لیکن معاشرے میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔اس کا کون ذمہ دار ہے حکومت اس پر قانون سازی کرے۔شہری بہت تنگ پڑھ چکے کیونکہ سارے شہری تو سگریٹ کو پسند نہیں کرتے۔ سگریٹ صرف بازار اور مارکیٹوں میں بکنا چاہئے ،حد تو یہ ہو گئی ہے کہ سگریٹ سر عام گلی محلوں کی دکانوں پر بکتا ہے اور وہ بھی کھلا۔جس کادل کرے ایک سگریٹ خرید کر دکان پر پینا شروع کر دے حالانکہ وہاں چھوٹے چھوٹے بچے چیزیں خرید رہے ہوتے ہیں اور وہاں سگریٹ سے محبت کرنے والا ٹولہ سگریٹ کے کش لگا رہا ہوتا ہے اور صاف فضا سگریٹ والے دھویں سے بھری ہوتی ہے جہاں یہ بچے سانس بھی لیتے ہیں تو بھائی جان پھر بیماریاں تو زور پکڑیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں