پاکستان میں علما کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،ڈاکٹر محمد یونس رضوی

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل اباد روڈ جڑانوالہ میں علما و مدارس دینیہ کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی رہنما تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔اجلاس میں علاقہ بھر کے علما اکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل ڈاکٹر محمد یونس رضوی،مفتی سید محمد ارشد، مولانا سید سلطان علی شاہ،علامہ مفتی شہباز حسین چشتی،علامہ مفتی اصغر علی نوری،صاحبزادہ عثمان حیدر، رائے اصلاح الدین ایڈوکیٹ،مولانا غلام مرتضی،صاحبزادہ محمد فضل رسول، مولانا ذیشان،مولانا ظفر اقبال،مولانا اظہر مصطفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں علما کا ہمیشہ اہم کردار رہا جامعہ الیاسیہ میں دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی احسن انداز میں دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں