کھانا تاخیر سے دینے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بچیانہ کے علاقہ 564 گ ب میں روٹی دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 564 گ ب کا رہائشی ملزم ارباز گھر آیا تو بہن سے کھانا طلب کیا تو اس نے انتظار کرنے کا کہا تو وہ طیش میں آ گیا، تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بہن انیلہ کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں