ایل پی جی 20روپے کلوسستی

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں ایل پی جی 20روپے کلوسستی ہو گئی اور قیمت 240 روپے سے کم ہو کر 220تا 230روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ اوگرا نے گیس کی سرکاری قیمت 217روپے مقررکردی ہے ، شہریوں نے قیمت میں کمی کو خوش آئند تاہم گیس بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گیس بندش سے پریشان شہریوں کے لئے اچھی خبرآگئی کیونکہ ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے کلو کا ریلیف مل گیاہے،مارکیٹ میں ایل پی جی240روپے سے کم ہو کر 220سے 230روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ضرور ہوئی ہے، لیکن گھریلو گیس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے،اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 217روپے فی کلو مقرر کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں