ایرانی صدردورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے معززمہمان کو رخصت کیا’ انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔دو روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزار، انہوں نے آج سہ پہر کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیں کا تبادلہ بھی کیا گیا، بعد ازاں مسعود پزشکیان نے پاکستان ایران تجارتی فورم میں بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی اور پاکستان اور خصوصی طور پر شہباز شریف کی طرف سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا بھی کیا۔ایرانی صدر نے آخری ملاقات اپنے ہم منصب آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں کی، جہاں دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا پہلا روز لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد آئے تھے، لاہور میں انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبال کی شاعری کو مشعل راہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں