سٹاک مارکیٹ میں تیزی،نیا ریکارڈ قائم

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 42ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس 1100سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42ہزار 174پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1644پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 41ہزار 34پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.72روپے سے کم ہو کر 282.60روپے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں