اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے پر پاور لومز کا احتجاج،ڈی سی آفس کے باہر دھرنا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں پاور لومز کے ورکروں نے اجرتوںمیں اضافے اور دیگر قانونی حقوق پر عملدرآمدنہ ہونے پر شدید احتجاج کیا پاور لومزورکرزبڑی ریلی کے ساتھ ڈی سی او آفس آئے اور دھرنادیا ریلی کی قیادت بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ’ راناریاض حسین’ اسلم معراج اور دیگر نے کی پاورلومز ورکرز یونین فیصل آباد (ویسٹ) رجسٹرڈ نے بھی جنرل سیکرٹری اشرف اعوان’ ملک جبار’ اشرف نیازی کی قیادت میں مزدور اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے شرکت جبکہ مزدور کسان تحریک کے چیئرمین ملک عبدالمناف اعوان اور عوامی ورکرزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عارف ایازنے ریلی میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں