آر ایل این جی کا بحران،قطر سے گیس درآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے قطر سے مستقبل کی گیس سپلائی پر مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی بنیادی وجوہات میں مارچ 2026 تک دو ایل این جی ٹرم معاہدوں کے تحت پرائس اوپننگ کلاز کا نفاذ اور ایل این جی کارگوز کا بین الاقوامی منڈیوں کی طرف موڑنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ، پاکستان میں آر ایل این جی کی موجودہ بہتات کا بحران کئی گنا بڑھ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی کے شعبے کی جانب سے درآمد شدہ گیس کو معاہدوں کے مطابق استعمال نہ کرنا اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔اس سلسلے میں، پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رواں ماہ اگست کے آخر تک وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد قطر کا اہم دورہ کرے گا۔
\

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں