چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں فاطمہ فرٹیلا ئزر کمپنی اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے سرسبز دھان کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستانی زمینوں کیلئے فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی کی تیزابی اثر والی کھادیں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کے استعمال سے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں 10سے 15فیصد یقینی اضا فہ تفصیل کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت حکو مت پنجاب کے باہمی اشتراک سے چنیوٹ کے مقامی ہوٹل میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے ایک سر سبز دھان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے امانت علی سندھو ٹیکنیکل سروسز آفیسر ضلع فیصل آباد، محمد یاسین باجوہ ڈسٹرکٹ سیلز مینجر چنیوٹ، محمد عمران حسین ڈیویلپمنٹ مینجر نارتھ-2، اور اسلام الدین میمن ریجنل سیلز مینجر فیصل آباد ڈویژن نے شرکت کی اور کسانوں سے خطاب کیا۔فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی فیصل آباد کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر امانت علی سندھو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھان پاکستان کی ایک انتہائی اہم فصل ہے۔ دھان کی فی ایکڑ منافع بخش پیداوار حاصل کرنے کے لیے فاسفورس اور نائٹروجن فصل کے اہم خوراکی اجزا ہیں۔اور پاکستانی زمینوں کے لیے عام کھادوں کی بجائے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی تیزابی اثر والی سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کے استعمال سے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد یقینی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔




