FDAکا زیر کنٹرول کالونیوں میں کریک ڈائون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جا ر ی ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے انفورس منٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف رہائشی کالونیوں میں 18 پلاٹس کو سربمہر کر دیا جو بلامنظوری کمرشلا ئز یشن اور واجبات کی ادائیگی کے بغیر کاروباری مقاصد کے لئے تعمیر کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں کمرشلائزیشن کے حوالے سے جائیدادوں کو چیک کیا تو مدینہ ٹائون میں واجبات کی ادائیگی کے بغیر 10 پلاٹس میں دکانات قائم کی گئی تھیں جبکہ سرسید ٹائون میں 6 پلاٹس پر کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اسی طرح محلہ عثمان آباد، گلفشاں کالونی میں ایک ایک رہائشی پلاٹ کو کاروباری عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں