فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجر ا ن سٹی فیصل آبادملک اسامہ سعید اعو ا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کا حصول بہت قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے ملک کی آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، آزادی کے ثمرات بھولنے والی قومیں تاریخ کے سیاہ گو شو ں میں گم ہو جاتی ہیں۔تاجر برادری جشن آزادی بھرپور انداز میں منا ئے تاکہ نوجوان نسل کو علم ہو سکے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حا صل ہوا انہوں نے تاجر ں سے اپیل کی کہ اس مرتبہ 14 اگست حصو ل آزادی سے تحفظ آزادی تک کے سلوگن کے تحت جشن آزادی کو آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی عظیم قربانیوں کے پس منظرمیں منایا جائے۔




