کمشنر سرگودھا کا FWMCکے دفتر کا دورہ

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر اور کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او رانا شاہد عمران نے ادارے کی مجموعی سرگرمیوں، کارکردگی، صفائی کے نظام اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔سی ای او نے بتایا کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل ٹھیکیداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ادارے کی استعداد کار بڑھانے اور جدید مشینری کے استعمال کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی زیر غور ہے۔کمشنر جہانزیب اعوان نے شہر اور دیہی دونوں علاقوں میں صفائی کے نظام کو یکساں طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی آبادی کو بھی ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں