جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی کثیر تعداد نے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل فیصل آباد سیٹ کیلئے چوہدری امتیاز علی لونا ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل فیصل آباد سیٹ سال 2025/2030 کیلئے چوہدری امتیاز احمد لونا کی جانب سے نجی ہوٹل میں جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور چوہدری منیر احمد،چوہدری عبد الشکور گجر،سردار اظہر حسین بلوچ،سید شہباز حیدر،ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹس،رانا اسد علی،رانا شبیر حسین،ملک جاوید اقبال اعوان، چوہدری زاہد ڈھلوں،چوہدری سجاد اسلم،ملک سعید، حبیب الرحمن بٹ،سردار تجمل رزاق بلوچ،وقاص حیات ورک،رانا شعیب شفقت،ملک محبوب احمد وٹو ، ملک حبیب سلطان رانا فیصل احمد،رانا حفیظ قمر،وقار عظیم گوریجہ،ملک وقاص احمد ایڈووکیٹس کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا برادری ہمارے سروں کا تاج ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وکلا کی فلاح و بہبود کو جاری رکھا جائے گا انشا اللہ کامیاب ہو کر وکلا برادری کی مشاورت سے کام کریں گے تقریب میں شرکت کرنیوالے وکلا نے چوہدری امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔




