مشتعل افراد کاFIAٹیم پر دھاوا،ساتھی کو چھڑوا کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 210 رب میں مشتعل افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کر کے ساتھی کو چھڑا لیا’ گاڑی کی چابیاں اور ہتھکڑیاں چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے کارسرکار میں مداخلت’ ملزم کو فرار کروانے سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ قانونی کارروائی کروانیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد عمران نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 210 رب میں چھاپہ مار کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزم صدام حسین کو حراست میں لیا تو اس کے مشتعل ساتھیوں فیصل وٍغیرہ نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے صدام حسین کو چھڑا کر موٹرسائیکل پر موقع سے بھگا دیا اور ملازمین سے گاڑی کی چابیاں اور ہتھکڑیاں چھین لی۔ تاہم پولیس نے آنے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں