یومِ استحصال کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ہے۔ دستاویزی فلم میں77سال سے بھارتی بربریت کا شکار کشمیری عوام کی عکاسی کی گئی، بھارت نے آرٹیکل 370کو مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے ختم کیا۔ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں محصور ہیں۔ یہ عالمی تنظیموں انسانی حقوق کے علمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، یہ اقدامات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ کی طرح نمایاں ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔آزادی کی راہ میں کشمیریوں کے فلک شگاف نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں