ذاکر نائیک کا430فٹ بلندی سے بنجی جمپ

بالی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پر اعتماد انداز میں انجام دی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضائوں میں تیر رہے ہوں۔ وہ اپنی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حیرت انگیز عمل کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ بھی کی جہاں ان کی ہمت اور اعتماد کو داد و تحسین ملی۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بنجی جمپنگ کی ہو۔ ایک سال قبل وہ یوگنڈا میں 165فٹ بلند مقام سے یہ مظاہرہ کر چکے ہیں۔تاہم اس بار تو ذاکر نائیک نے تقریباً تین گنا زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کی جس کا مطلب ہے انھوں نے اپنے اہداف کا تعین بہت سوچ بچار کے بعد کیا ہے اور وہ اسے مکمل بھی کرتے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں