پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی،بجلی سستی ہونیکا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700ارب روپے کی کمی ہوئی ہے اور گردشی قرض 2300ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے جبکہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز نیپرا نے سال 2024-25کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 80پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں