مسئلہ فلسطین و کشمیر عالم اسلام کے سلگتے مسائل ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ76 سال سے ہندوستان مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے مسئلہ فلسطین و کشمیر عالم اسلام کے سلگتے مسائل ہیں، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے قوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔انھوں نیمطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، ان کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پوری دنیا کے مسلمان آ ج بھی کرتے ہیں ۔، گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کردیئے گئے، پیلٹ گنزکے استعمال سے جوانوں کے ساتھ بزرگ شہریوں ، خواتین اور بچوں تک نشانہ بنایاگیا اور بینائی سے محروم کردیاگیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیںگے انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ صڈر میاں آصف اسلم نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیںن کا کہنا تھا کہ76سال سے ہندوستان مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیاہے کشمیری عوام کی رائے کا تمام فریقوں کو ان کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں