صحافی کالونی کے معاملے میں جلد اعلیٰ سطحی ملاقات کی جائیگی،قائم مقام صدر جی اے تنویر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد پریس کلب کا اجلاس قائم مقام صدر جی اے تنویر کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ صدر پریس کلب شاہد علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی-اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ۖ بھی پڑھی گئی۔ قائم مقام صدر جی اے تنویر نے کہا کہ صحافی کالونی کے معاملے میں جلد اعلی سطحی ملاقات کی جائے گی اور ہم اپنے حق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔سیکرٹری پریس کلب سید عزدار حسین نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ستمبر کے اوائل میں کیا جائے گا جبکہ میڈیکل اسکریننگ کیمپ اگلے ہفتے لگایا جائے گا۔اجلاس میں نائب صدور ظفران سرور، ردا سندھو، ایگزیکٹو ممبران رانا محسن فاروق، شاہد محمود، افشاں بتول، ارشد انصاری، نعیم شاکر، علی ملک، ڈاکٹر سعید، طاہر علی مان، توفیق یوسف، نادر مان، رانا حنا جمیل، رفعت انور، توصیف یوسف، میاں کاشف فرید اور محمد طاہر نے شرکت کی-اجلاس کے اختتام پر وفات پا جانے والے ممبر پریس کلب خاور محمود بھٹی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈیتھ گرانٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں