فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاں نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولے پی ٹی آئی سے ملک کے لئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،لوگوں کو زبردستی اداروں کیخلاف اکسانا اور حملے کروانا ناقابلِ برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشتگردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ 9 مئی کے عدالتی فیصلے ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہیں،یہ فیصلے ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی،ایسے فیصلے نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرتے ہیں۔سجاد احمد خاںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا۔




