سمندری (بیورو چیف) پاکستان علماکونسل کے زیر اہتمام سالانہ سیرت رحمت للعالمینۖ کانفرنس28 اگست بروز جمعرات بعداز نماز عشا سمندری میں منعقد ہو گی_کانفرنس سے مرکزی قائدین کے علاوہ نامور خطبا، شعرا اور جید علماکرام خطابات فرمائیں گے_نوجوان نسل کو دنیا و آخرت میں کامیابی کے حصول کیلیے سیرت رحمتۖ للعالمین کو اپنانا ہو گاان خیالات کا اظہار پاکستان علماکونسل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسر علوی نے مقامی ذمہ داران سے خطاب میں کیا ۔




