فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI، کنونیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے شدید مایوس ہے،معاشی ماہرین اور کاروباری افراد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ معاشی سر گرمیوں کو تحرک مل سکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں سرمائے کی شدید قلت ہے ، رپورٹس کے مطابق خطے کے تما م ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے معاشی سر گرمیاں اس طرح عروج حاصل نہیں کر پا رہی جو ہونی چاہئیں۔




