سمندری (بیورو چیف) ممبر صوبائی اسمبلی راکاشف رحیم نے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ان کی ذمہ داری ہے مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک بھر کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے عوام کی بھلائی کے بہت سے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس سے پنجاب بھر کے تمام افراد مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتوں کے دوران کیاانہوں نے نے کہا وزیر اعلی نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر پنجاب کی ترقی کے سفر کی قیادت کر رہی ہیں ان کے فصلوں سے پنجاب کے تمام طبقات مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کے پنجاب ترقیاتی منصوبوں میں اپوزیشن بہت کوششوں کے باوجود بھی نکائس نہیں نکال سکی۔




