فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے صدر شیخ محمد انورنے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک ناکارہ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کے بجٹ سے ریلوے کے لیے فنڈز مختص کرنے کااعلان کریں۔ کالا شاہ کاکو ٹرین حادثہ کی ریلوے لائن 60 سال پرانی ہے۔اس ٹریک پر حادثات کے امکانات کافی ہے۔ ریلوے سے این آئی آر سی کے ایم او ڈی کے خاتمہ کے فل بنچ کے فیصلہ پر عمل درآمد میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔ وزیر ریلوے،چیرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے سے مطالبہ ہے کہ اس فیصلہ پر فوری طور عمل درآمد کیا جائے ورنہ توہین عدالت کے لیے تیار رہیں۔




