3جوان وطن پر قربان

راولپنڈی(بیوروچیف) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کردیا جس میں 3جوان شہید ہوگئے جوابی کارروائی میں 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 5اور 6اگست کی رات فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، دہشت گردی کیخلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا، شہید میجر نے ہمیشہ اپنے دستوں کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں