کفایت شعاری کے باوجود حکومتی اخراجات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) اخراجات میں کمی کے دعوئوں اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ تقریبا 14فیصد بڑھ گیا، اخراجات حکومتی ہدف اور نظرثانی تخمینے سے بھی بڑھ گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور انتظامی امور سمیت دیگر خرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران حکومتی امور چلانے پر 892ارب روپے خرچ ہوئے، جب کہ حکومتی امور کو چلانے کے اخراجات کا ہدف 839ارب روپے مقرر تھا اور نظرثانی تخمینہ 886ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24 میں حکومتی امور چلانے پر 784ارب روپے، مالی سال 2022-23 میں 634ارب اورمالی سال 2021-22 میں حکومتی امور چلانے کے اخراجات 547ارب روپے تھے۔وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ لگایا ہے اور جاری مالی سال میں حکومتی امور چلانے کے اخراجات کا ہدف 971ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں