یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا،مسلم لیگ(ن)کارپوریشن کے اجلاس میں فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد شیخ اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر 14 اگست یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں بعنوان ”حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک” شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی پی 114 سے تعلق رکھنے والے چیئرمینز’ وائس چیئرمینز’ کونسلرز اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب کے مہمان خصوصی ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان تھے’ تقریب میں مسلم لیگ (ن) پی پی 114 کے صدر رانا عثمان منج’ راجہ منان’ چوہدری نبیل گجر’ چوہدری رحیم رندھاوا’ غلہ منڈی کے چیئرمین رانا طیب خاں ‘پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری علی اختر’مسلم لیگ (ن) لیبرونگ کے سٹی صدر توصیف نواز خاں’ چیئرمینز رانا عمران’ رانا عطاء محی الدین’ میاں رشید’ ڈاکٹر فضل قدیر’ چوہدری لیاقت کمبوہ’ ملک اصغر’ میاں الیاس’ پروفیسر وحید’ چوہدری سخاوت’ حکیم صفدر’ وائس چیئرمینز چوہدری مسعود الرحمن’ لیاقت غفاری’ چوہدری مکرم ‘ میاں امجد جمال’ میاں عابد’شفیق جیلانی’گولہ گجر’ فہد رامے’ رانا امین قمر’ فلک شیر’ ملک سودی’ رائو حسن اکبر’ ببی وڑائچ’ میاں رفیع’ رانا جابر جنجوعہ’ شکیل گجر’ نصیر خاں’ حسن نواز’ شیخ احتشام ریاض’ ڈاکٹر شوکت’ حمزہ گجر’ میاں ساجد سہیل’ شیخ فیصل’ اطہر چندیل’ حسن نواز ایڈووکیٹ’ شہباز شریف سہوترا’ چوہدری ایوب مسیح کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی ورکروں نے شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد شیخ اعجاز احمد اور ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل سے آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں’ آزادی کی قیمت پوچھنی ہے تو فلسطین غزہ سے لیکر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں جو اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے’ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قیادت میں ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں ہیں جنہیں کسی بھی طرح فراموش نہیں کیا جا سکتا ‘ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا نمایاں کردار ادا کریں ‘ آزادی لاکھوں نعمتوں سے بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت اور استحکام ہر فرد کی ذمہ داری ہے’ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے اس کی ترقی اور حفاظت کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قومی وقار کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم کو مزید سر بلند رکھنے کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گا’14 اگست ہماری آزادی اور خواہشات کی تکمیل کا دن ہے’ پاکستانی قوم اپنے وطن کا جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی’ تقریب میں موجود لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا’ فضاء قائد اعظم زندہ باد’ پاک فوج زندہ باد’ میاں محمد نواز شریف زندہ باد سے گونجتی رہی’ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے ہمیں آزاد ملک لیکر دیا اور ثانی پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اسے ایٹمی پاکستان بنایا’ آج پاکستان کا کوئی دشمن ہمارے ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا’ حالیہ دنوں جب پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستانی بہاد افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ہندوستان میں گھس کر انہیں مارا اور عربوں روپے کے خریدے گئے پانچ رافیل طیارے زمین بوس کئے’ ہم اس جرات اور بہادری پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’اس موقع پر انہوں ان عناصر کو آڑھے ہاتھوں لیا جو پاک فوج سے متعلق لب کشائی کرتے ہیں’ انہوں نے پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تمام افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم انہیں بہادر سپوتوں کی وجہ سے چین کی نیند سوتے ہیں’ ہم سو رہے ہوتے ہیں اور یہ جوان ہماری سرحدوں کی حفاظ کر رہے ہوتے ہیں’ اس موقع پر شیخ اعجاز احمد نے حاضرین تقریب سے ہاتھ کھڑا کر کے وعدہ لیا کہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں سے روشن کریں گے اور اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں گے’ انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد فیصل آباد کی عوام کو جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے متحرک کرنا ہے’ انہوں نے پارٹی کے صاحب ثروت لوگوں کو کہا کہ اپنے اپنے ڈیروں اور دفاتر میں ایسی ہی تقاریب کا اہتمام کر کے لوگوں میں قومی پرچم فری تقسیم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ گھروں پر قومی پرچم لہرایا جا سکے’ اس موقع پر انہوں نے میاں محمد نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موٹرویز’ یونیورسٹیز’ ایئرپورٹ’ سڑکیں اور سب سے بڑھ کر ایٹمی پاکستان بنانے پرہم انہیں دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ میاں محمد نواز شریف نے ملک سے 14-14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا’آج ہم محفوظ پاکستان میںسانس لے رہے ہیں جس کا کریڈٹ صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے’شیخ اعجاز احمد نے اعلان کیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 14 اگست کو مرکزی تقریب کا اہتمام کیا تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا ورنہ 14 اگست کو میرے گھر میں ہی جشن آزادی کا کیک کاٹا جائے گا اور شیخ اعجاز احمد نے اپنے ہاتھوں سے ورکروں کے سینہ پر قومی پرچم والے بیج لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں