محکمہ ریلوے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد تعمیر شدہ رہائشی گھر مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے کا ناجائز تجاوزات کیخلاف انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن۔ محلہ خالدہ آباد میں ریلوے لائن کے ساتھ انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد اور ریلوے پولیس کی نگرانی متعدد گھرو ں کو مسمار کر دیا گیا۔ انکروچمنٹ آپریشن ختم ہونے پر چند مظاہرین کی طرف سے ریلوے ملازمین اور کرین آپریٹر پر پتھرائو کیا گیا۔ ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی کرنے پر مظاہرین کو منتشر کیا گیا۔ منتشر کرنے کے بعد انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد کی مدعیت میں مظاہرین کے خلاف ملازمین پر پتھرائو’ کرین کو نقصان پہنچانے پر ریلوے تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ ریلوے پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے لیے چھاپے مارے جانے پر ملزمان پکڑ میں نہ آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں