فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر جشن آزادی کبڈی سیریز اور یوم دفاع کبڈی میچ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے ۔ عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کے مطابق سیریز کا پہلا میچ مورخہ 08گست کو 47ج۔ب منصورا ں ،10اگست کو 86گ۔ب گرالہ ، 13اگست کو 84ج۔ ب سرشمیر ، 14اگست کو 8ج۔ب پنج گرائیں، 15اگست کو چک نمبر208ر۔ب 16اگست کو 75ر۔ب لوکے، 18اگست کو 40گ۔ب ستیانہ ، 19اگست کو 52ج۔ب ملاں پور ، 22اگست کو 188ر۔ب نلے والا میں میچز ہونگے جبکہ 6ستمبر کو یوم دفاع کبڈی میچ چک نمبر209ر۔ب میں ہوگا ۔ آرگنائزرز میں جعفر سندھو، بابا سکندر ، وحید انجم ، عاصم تارڑ، عرفان پہلوان واہلہ، سرفراز جارا ڈوگر، نوز باجا، محمدمقصود ، ملک نعیم ، بشارت رندھاوا ، فوجی عابد ، رانا عبداللہ خاں، محمداشرف اچھواورانٹر نیشنل کبڈی ایمپائر عبدالحکیم ہونگے۔ مختلف میچز کے مہمانان گرامی رانا سکندر اعظم خاں شفیق حسین شاہ ، چوہدری تنویر تارڑ ، چوہدری یٰسین چھینہ، میاں محمدکاشف، چوہدری بلال بندیشہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم یوگی، رانانجم الحسن SHOسٹی سمندری ہونگے ۔ جبکہ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید سرپرست اعلیٰ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن ۔ بیرسٹر عمر احمدخان اورچوہدری جاویدکمال گجر صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن ہونگے۔ تمام میچز میں فسٹ اورسیکنڈ آنے والی ٹیموں کو کیش پرائز اورٹرافیاں دی جائیں گی ۔ جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو جشن آزادی میڈلز پہنائے جائیں گے۔




