گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں داخل ہو کر خاتون سمیت اہل خانہ کو تشددکا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ریلوے اسٹشن چوک کی رہائشی اجالافاروق اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ارسلان علی وغیرہ چھ افراد اس کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور خاتون کو اس کے اہل خانہ سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




