سرگودھا میں بھی جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں تیز

سرگودھا (بیوروچیف) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے ہر سطح پر تیاریاں زوروں پر ہیں گلی محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے تمام دکانداروں کو کہا گیا ہے کہ اپنی دکانوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کا پرچم ضرور لہرائیں تاکہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیساتھ ساتھ ملکی محبت کا اظہار کرنے میں مدد مل سکے دوسری طرف سرکاری سطح پر بھی تمام محکموں کی عمارتوں کو سجایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کے حوالہ سے سکولوں اور کالجوں میں بھی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں