سرگودھا میں کڈنی ہسپتال بنانے کیلئے حتمی اقدامات شروع

سرگودھا (بیوروچیف) گزشتہ چند سال قبل کوٹ مومن اور گرد و نواح میں لوگوں کی جانب سے گردے فروخت کرنے کی خبریں دنیا بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی زینت بنی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے سرگودھا میں کڈنی ہسپتال بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اور کیبنٹ ڈویژن سے اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب سے کڈنی ہسپتال کی تعمیر کے لیے جگہ کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ہسپتال کی تعمیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں