میٹرک ٹیک کی کامیابی کے بعد انٹر ٹیک کا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) میٹرک ٹیک کی کامیابی کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (PCTB)اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PTEVTA)نے انٹر ٹیک کا نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نصاب کی تیاری پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔آئندہ تعلیمی سال (2026)کے لیے انٹر ٹیک پارٹ ون کا نصاب تیار کیا جائے گا۔ تعلیمی سال 2027کے لیے پارٹ ٹو کا سلیبس تیار کیا جائے گا۔پیکٹا نصاب کی تیاری کے لیے 5ماہرین تعلیم بھرتی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں