اسلام آباد (بیوروچیف) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آ گئی، نئے مالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1ارب27کروڑڈالرز تھا۔ جون 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات 1ارب 53کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31کروڑ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2022میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48کروڑ ڈالرز اور جولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 47 کروڑ ڈالرز تھا۔




