پولیس ڈاکوؤں پر قابو نہ پاسکی،مزید72وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا دوسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 72وارداتوں کے دوران سماج دشمن لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا ، جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 5لڑکیوں اور ایک شخص کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ غوثیہ آباد کے عثمان کی بیٹی(ز) کو ملزمان ظفر وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ بوٹا چوک کی نازیہ بی بی کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، سمن آباد جوالا نگر کے رہائشی نواز کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 275ج ب کے تاج محمد کی شادی شدہ بیٹی (س) کو نامعلوم، سول لائن کے علاقہ میں اوباش ملزمان شفقت وغیرہ نے نوید کی بھانجی (ع) کو بے آبرو کر دیا’ کھڑیانوالہ کے علاقہ 102ر۔ب کے لطیف کی بیٹی (ع) کو ملزمان وقار وغیرہ اور جڑانوالہ کے علاقہ 71گ ب کے رہائشی عثمان کا والد سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب اعجاز احمد سے جھپٹا مار کر فون، ہزارہ ہوٹل کے قریب عبدالغفار سے ایک لاکھ 80ہزار، جی سی یونیورسٹی کے قریب محسن کی دکان سے بیٹریاں چوری، جناح کالونی موٹر مارکیٹ کے قریب اویس سے 80ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے احتشام سے 6ہزار وفون، محلہ عثمان غنی کے یٰسین سے ایک لاکھ کی نقدی وپرائز بانڈ چوری، چھوٹی اناسی کے قریب عرفان کی شاپ کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا کپڑا چوری، چین ون روڈ پر عمار خلیل کی اکیڈمی سے ساڑھے تین لاکھ ، زیورات، نقدی چور لے اڑے، سوساں روڈ پر انور سے جھپٹا مار کر فون، سعید مارٹ کے قریب شعیب سے نقدی وفون، یوسف آباد کے قریب بوٹا سے نقدی وفون، ستارہ ولاز کے قریب سعد اللہ خان سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر یاسر سے پرس چھین لیا، سمال اسٹیٹ چوک میں رحمت اللہ سے لیپ ٹاپ’ نقدی وفون، سمال اسٹیٹ کے قریب حسنین سے5ہزار وفون، سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے وسیم رضا سے 17ہزار وفون، جامعہ سلفیہ کے قریب عبدالجبار سے 40ہزار وفون، گٹی کے نعیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 104ج ب کے وسیم انجم کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری، ریلوے مال گودام کے قریب صابر علی سے نقدی وفون، رحمانیہ روڈ بیکری کے قریب محمد عمر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 263ر۔ب کے قریب عرفان یوسف سے 80ہزار وفون چھین لیا، 241ر۔ب کے حبیب کے گھر سے بکرے چوری، وارث پورہ کے روئن گل سے نقدی’ طلائی چین چھین لی، علامہ اقبال کالونی کے رضوان سے 60ہزار وفون، سہیل آباد کے عثمان سے 87ہزار وفون، 243ر۔ب کے اسد سے14ہزار وفون، 83گ ب کے قریب غلام رسول سے موٹرسائیکل چھین لی’ مدینہ سٹی کی ناہید بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، خان ماڈل کالونی کے فرحان سے نقدی وفون، بے نظیر آباد لنک روڈ جڑانوالہ کے علی حسنین سے اڑھائی لاکھ وفون، 239گ ب کے عبدالغفار سے ڈیڑھ لاکھ، جڑانوالہ روڈ پر سرور کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، جڑانوالہ کے ساجد سے 7ہزار وفون، 21گ ب کے شعیب سے 20ہزار وفون، جڑانوالہ کے فیصل اعجاز کی دکان لوٹ لی، 353گ ب کے مرزا شہباز سے نقدی وفون، 123گ ب کے شافع حسین سے نقدی وفون، 123گ ب کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 39گ ب کے کاشف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 89 گ ب کے قریب فیضان اجمل سے نقدی وفون، 380گ ب کے ناصر عباس سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر محمد عمر سے جھپٹا مار کر فون، 103گ ب کے شہر یار کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھو ںکا سامان چوری، 266ر۔ب کے یوسف سے لیپ ٹاپ وفون، 615گ ب کے لیاقت علی کریانہ شاپ کو لوٹ لیا، 406گ ب کے احمد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 404گ ب کے ناصر کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے سخاوت علی سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 392گ ب کے بابر شمشیر کے ڈیرہ سے انورٹر سولر پلیٹیں چوری، 422گ ب کے خضر حیات کی دکان سے بھاری مالیت کی کھاد چوری، 596گ ب کے شہزاد خان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 454گ ب کے صاحب خان کی حویلی سے مویشی، 541گ ب کے سانول سے ڈیڑھ لاکھ وفون، سمندری کے قریب نوید کی ہمشیرہ سے زیورات’ نقدی چھین لی، 389گ ب کے اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، جھمرہ روڈ پر عبدالرئوف کی دکان لوٹ لی، 483گ ب کے صدیق کی حویلی سے بکرے چوری، 221گ ب کے فرزند علی اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون چھین لیے، دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں جناح کالونی سے حمزہ طارق، دو برج پلازہ سے حافظ محسن، جھمرہ سٹی سے کاشف حمید، 275ج ب کے شبیر، 209ر۔ب کے یونس، سٹی جڑانوالہ کے جبران، قاسم بازار سمندری سے شہباز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں