DSPعامر وحید کی سربراہی میں ریل بازار پولیس کا چھاپہ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے حکم’ ایس پی لائلپور ڈویژن ملک عابد ظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید نے ایس ایچ او تھانہ ریلبازار انسپکٹر عبدالجبار کے ہمراہ جھنگ بازار گلی نمبر3 موتی مسجد والی گلی میں چھاپہ مار کر آتش بازی کے سامان سے بھرا گودام پکڑ لیا، آتش بازی کے سامان سے بھرے لاکھوں روپے مالیت کے 200بورے’ 60کارٹن قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر کے مالک ابوبکر کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ موتی مسجد والی گلی نمبر3 میں بہت بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان ذخیرہ موجود ہے جہاں پر شہر بھر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے فروخت کیا جاتا ہے اور اتنے بڑے ذخیرہ کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکا ہے۔ جس پر ایس پی لائلپور ڈویژن ملک عابد ظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید نے ایس ایچ او تھانہ ریلبازار انسپکٹر عبدالجبار اور ماتحت پولیس افسران کے ہمراہ جھنگ بازار گلی نمبر3 موتی مسجد والی گلی میں چھاپہ مار کر آتش بازی کے سامان سے بھرے ہوئے گودام کو پکڑ لیا جہاں پر لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ گودام کے مالک ابوبکر کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ ایس پی لائلپور ڈویژن ملک عابد ظفر نے اس موقع پر ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید’ ایس ایچ او تھانہ ریلبازار انسپکٹر عبدالجبار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آتش بازی’ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی خونی کھیل ہیں، جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور بالخصوص مکوآنہ اور اس کے گرد ونواح میں آتش بازی تیار کرنے والے کارخانوں میں دھماکوں کی وجہ سے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ابوبکر نے شہر کے وسط میں آتش بازی کا گودام بنا رکھا تھا جو کہ کسی بھی وقت ناخوشوار واقعہ کا باعث بن سکتا تھا۔ گودام سے آتش بازی کے سامان سے بھرے 200 بورے اور 60کارٹن برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ریڈنگ پارٹی کو شاباش دی ہے اور مذکورہ ٹیم کو تعریفی اسناد ونقد انعام بھی دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں