چچا بھتیجی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے پر جھلس گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) فیسکو افسران کی مبینہ غفلت کے باعث چچا بھتیجی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے پر جھلس گئے، اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 642گ ب کا رہائشی نصر اللہ اپنی بھتیجی کشور کے ہمراہ بازار سے گزر رہا تھا کہ بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو جانے پر بری طرح جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فیسکو ایس ڈی او لاہور روڈ کو متعدد مرتبہ بجلی کی تاروں کو مرمت کرنے کیلئے درخواستیں گزار چکے ہیں مگر فیسکو افسران بڑے سانحہ کی منتظر ہے۔ اہل دیہہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسکو افسران کی مبینہ غفلت و کوتاہی کا نوٹس لیکر بجلی کی لٹکتی تاروں کو فی الفور مرمت کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں